Tuesday, 25 September 2012

Dual nationality: AGP’s clarification memo to CEC

سلام آباد… اٹارنی جنرل پاکستان نے دہری شہریت والے ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی سے متعلق ایک وضاحتی خط چیف الیکشن کمشنر کو بھیجا ہے، اس میں عدالتی حکم کی بجائے آئینی حدود کے مطابق اقدام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ آئینی شق 5 کے تحت الیکشن کمیشن نے ازخود دہری شہریت کے معاملے پرفیصلہ کرناہوتاہے، سپریم کورٹ سمیت کسی عدالت کو حق نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کو ہدایات دے، عدالتی حکم کے مطابق دہری شہریت والے ارکان کی نااہلی آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کے تحت ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر اقدام کرتے ہوئے آئین اور اپنے حلف کو مدنظر رکھیں۔

No comments:

Post a Comment