Tuesday, 25 September 2012

Won't let elements create rift in Pak-India ties: Malik

مالدیپ… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منفی عناصر کو پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ نہیں ڈالنے دیں گے ، دوطرفہ مذاکراتی عمل جاری رہنا چاہیئے۔ مالدیپ میں بھارتی ہم منصب سوشیل کمار شندے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو باہمی تنازعات اور مسائل حل کرنے کے لیے کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیئے، پاک بھارت مذاکرات پر عالمی برادری کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے نے کہا کہ دونوں ممالک کو خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکا کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے گستاخانہ فلم کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی قانون سازی کی حمایت کریں گے۔

No comments:

Post a Comment