Saturday 15 September 2012

President Zardari asks US to end drone strikes, remove mistrust

anti-islam video, Ashfaq Parvez Kayani, asif ali zardari, drones, Grossman, Hina Rabbani Khar, holy prophet, Marc Grossman, raja pervez ashraf, tribal areas, US Pakistan relationsISLAMABAD: Pakistani President Asif Ali Zardari Saturday reiterated demand for ending US drone attacks on militants in its tribal areas and called for removing a “trust deficit” with the United States.ایوان صدر میں  امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان مارک گراسمین سے بات چیت کرتے ہوئے  صدر زرداری نے کہا کہ  عسکریت پسندی کے خلاف  ڈرون حملے کامیاب ثابت نہیں ہو رہے۔
 انہوں نے امریکہ  میں اسلام  مخالف بننے  والی فلم  کا معاملہ بھی  مارک گراسمین کے ساتھ اٹھایا اور کہا ہے کہ پاکستان اس فلم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کسی بھی مذہب اور فرقے کے جذبات  کو مجروح نہ کیا جائے ۔
 مارک گراسمین نے کہا کہ امریکہ میں جاری کی جانیوالی توہین آمیز فلم کا امریکی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مختلف مذاہب کے لوگوں کا بے حد احترام کرتا ہے۔
 دوسری جانب امریکہ کے خصوصی نمائندے نے  ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا  کرکے امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کے سامنے رکھا جسے پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
مارک گراسمین نے  وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ خطے  میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ  شراکت داری ضروری ہے۔
 انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے مقاصد کی تکمیل کیلیے کام کرتا رہے گا۔ پاکستان کیلیے امریکی منڈیوں تک رسائی اور اقتصادی مواقع میں اضافہ کرینگے۔
وزیراعظم نے افغانستان  اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے  پاکستان کے موقف سے مارک گراسمین  کو آگاہ کیا۔

No comments:

Post a Comment