Saturday, 13 October 2012

Malala moves her limbs; condition improving: ISPR

اسلام آباد … ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے، ان کی بیہوشی کی دواوٴں میں کمی کردی گئی، ملالہ نے اپنے ہاتھ پاوٴں ہلائے ہیں جو مثبت پیشرفت ہے تاہم وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ملالہ یوسف زئی کی صحت سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملالہ کی حالت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے اپنے ہاتھ پاوٴں معمولی ہلائے ہیں، ان کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کی بیہوشی کی دواوٴں میں آج سے کمی کردی گئی اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے فی الحال ایسا فیصلہ نہیں کیا کہ ملالہ کو بیرون ملک بھیجا جائے، ڈاکٹروں کا پینل مسلسل ملالہ کی نگہداشت میں مصروف ہے۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ملالہ یوسف زئی اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں، انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ صبح ڈاکٹرز کریں گے۔

No comments:

Post a Comment