Saturday, 13 October 2012

President orders free, quality treatment for injured girls

October 13, 2012 - Updated 1412 PKT
 27  32  1  0
اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملالہ یوسف زئی کی ساتھی دو زخمی طالبات کے بھی مفت اور بہترین علاج کی ہدایت کردی ہے، صدر نے اِن بچیوں کا ملک کا اصل چہرہ اور قومی اثاثہ قرار دیا ہے صدارتی رترجمان کے مطابق ، صدر زرداری نے ملالہ کی ساتھی زخمی طالبات کائنات اور شازیہ کی حالت بھی دریافت کی ہے، صدر نے ملالہ سمیت تینوں زخمی طالبات کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاہے کہ بچیوں کی جرأ ت ملک کے دیگر بچیوں کے لئے روشنی کی راہ ہے، یہ بچیاں پاکستان کا حقیقی چہرہ اور قومی اثاثہ ہیں، انہوں نے عسکریت اور شدت پسندوں کی بربریت کے خلاف قوم کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے، صدر نے دونوں زخمی بچیوں کی صحت سے متعلق فوری تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

No comments:

Post a Comment