Police said that a remote control bomb was detonated targeting a passenger van at a place called Banarh in Jadool area, which resulted in the death of at least fifteen persons, which included three women and three children, and several wounded.
Sources said that some of the injured are in serious condition and feared the death toll might go up.
Following the blast, the police and the security personnel arrived at the scene of incident and the rescue operation is underway.
لوئر دیر…لوئر دیر کے علاقے جندول میں مسافر وین پر بم حملے کے نتیجے میں 15افرادہلاک ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں سخت خوف وہراس ہے اور سیکوررٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا صبح ساڑھے سات بجے کے قریب جندول کے علاقے بنڑھ میں لنک روڈ رپر ہوا۔مسافروین نواحی گاوٴں انزروبانڈہ سے منڈابازار جارہی تھی کہ سڑک پر نصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے 14افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 7افرادزخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیواورپشاورمنتقل کیاگیا جس میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین ،تین بچے اورایک ہی گھر کے چارافرادبھی شامل ہیں۔انزروبانڈہ کے علاقہ میں رہائش پذیر افرادمیں اکثریت ان لوگوں کی ہے جوسیکورٹی فورسز کی حمایت میں ہیں اوراکثر شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ بھی لیتے ہیں۔واقعے کے بعدعلاقے میں سخت خوف وہراس ہے او رسیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے |
No comments:
Post a Comment