Monday 17 September 2012

Pakistan vs India warm up T20 match today

کولمبو… آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ذرائع کے مطابق عمران نذیر، محمد حفیظ اوپننگ کریں گے۔ شاہد آفریدی فٹ ہونے کے بعد لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن کی جگہ لیں گے جبکہ عبدالرزاق کی جگہ اسپیڈ اسٹار یاسر عرفات کو کھلانے کی تجویز ہے۔ بھارت کے خلاف وارم اپ میچ میں جو کھلاڑی شامل ہوں گے وہی نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف گروپ ”ڈی“ کے میچوں میں حصہ لیں گے۔ اننگز کا آغاز عمران نذیر اور محمد حفیظ کریں گے۔ ریگولر ون ڈے اوپنر ناصر جمشید ون ڈاؤن، شعیب ملک چوتھے، عمر اکمل پانچویں نمبر پر آئینگے۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کامران اکمل کو اوپنر کی حیثیت سے آزمایا جائے جبکہ شاہد آفریدی اور یاسر عرفات لوئر مڈل آرڈر میں کھیلیں گے۔ فاسٹ بولرز میں عمر گل، سہیل تنویر اور یاسر عرفات جبکہ اسپین بولنگ کے شعبے میں سعید اجمل، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ شامل ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر فاسٹ بولر محمد سمیع، بیٹسمین اسد شفیق، آل راؤنڈر عبدالرزاق اور اسپنر رضا حسن کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے دونوں وارم اپ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پیر کو پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔بدھ کو پاکستان اور انگلینڈ کامیچ صبح 9بجے (پاکستانی وقت)پی سارا اوول میں کھیلا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کولمبو میں دونوں میچوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

No comments:

Post a Comment