Sunday, 26 August 2012

رواں ہفتے مہنگائی میں 8 اعشاریہ 55 فیصد اضافہ دیکھا گی

اسلام آباد…23 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 8 اعشاریہ 55 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ 22 اشیاء کی قیمتوں میں 9 فیصد سے لے کر ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 149 فیصد، پیاز 89 فیصد، آلو کی قیمت 10 فیصد جبکہ، ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں بالترتیب 15 اور 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

No comments:

Post a Comment