Monday 17 September 2012

Rawalpindi: low lying areas inundated after rain

RAWALPINDI: Following heavy rain, low lying areas of the city have become inundated and the water level in Nalla Lai has increased.
Water has entered homes in low lying areas and the city’s relief agencies have been placed on alert.
According to the MET Office, Chaklala received 15 MM and Bokra recieved70 MM of rain in Rawalpindi.
In Islamabad, Siadpur received 33MM, Golra 32MM and Sector H-8 received 8MM of rain.
The MET Office forecasts that rains in the Twin Cities are expected to continue till Tuesday morning.

راولپنڈی… وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راول پنڈی میں آج دن کو گہرے ابر آلود موسم کے ساتھ اچانک تیز بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا، مسلسل برسنے والی موسلادھار بارش سے راول پنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔ جڑواں شہروں میں مستقل بارش کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، اس میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 7 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر ساڑھے 5 فٹ سے زیادہ بلند ہوئی ، کئی نشیبی آبادیوں میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ، شہر کی سرڑکیں اور گلیاں ، ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، اس اچانک مشدید موسمی صورتحال کی وجہ سے راول پنڈی میں امدادی اداروں کو الرٹ کردیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر تک اسلام آباد میں سید پور کے مقام پر 33 ملی میٹر ، سیکٹر ایچ 8 میں 44، گولڑہ میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، راول پنڈی میں دوپہر تک چکلالہ میں 15 ملی میٹراور بوکرا میں 70 ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کا باعث بننے والا سسٹم ، شام تک کم ہوجائے گا تاہم آج رات اور کل صبح تک مزیدبارش کا امکان ہے، کل دن میں بھی جڑواں شہروں میں بارش ہوسکتی ہ

No comments:

Post a Comment