Saturday 15 September 2012

بلوچستان کے سیلاب متاثرین گندا پانی پینے پر مجبور، امراض پھیلنے لگے

جعفر آباد … بلوچستان کے سیلاب متاثرین گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ اس سے لوگوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ جعفرآباد ،نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیلاب متاثر ین سیکڑوں خاندان قومی شاہراہ پر پناہ لئے ہوئے ہیں، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے متاثرین شدید غذائی قلت کا شکار ہوتے جارہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ انہیں پینے کیلئے سیلاب کا گندا پانی ہی میسر ہے،جس کے پینے سے بچے، خواتین اور مرد پیٹ کی مختلف بیماریوں اور دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ دوسری جانب صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی ، کچھی اور سبی اضلاع کے تمام اسکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ خیرپور میں پیر کو کو اور شادی شہید کے پہاڑوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں نے ضلع کے 500 دیہات ڈبو ددیئے ہیں اور لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی تحصیل روجھان کی بھی 70 فیصد آبادی زیر آب ہے۔

No comments:

Post a Comment