Saturday 15 September 2012

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن، ایم کیو ایم رہنماوٴں کا ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ

کراچی… سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کیلئے ایم کیو ایم کے سینیٹ ،قومی اورصوبائی اسمبلی کے نمائندوں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے تینوں ایوانوں میں موجودحق پرست ارکان سینیٹ ، قومی اورصوبائی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ کراچی بلدیہ ٹاوٴن میں محنت کشوں کی المناک ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قراردیاگیااورغم زدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا گیا۔اس موقع پر حق پرست عوامی نمائندوں نے انفرادی طور پرسانحہ بلدیہ ٹاوٴن کراچی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی امداد کیلئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کراچی کے المناک سانحہ میں جاں بحق افرادکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی ،سوگواران کے صبرجمیل اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

No comments:

Post a Comment