Saturday 15 September 2012

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 50 زخمی

ڈیرہ غازی خان … جنوبی پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ترمن چیک پوسٹ کے قریب کراچی سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی ایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو تحصیل تونسہ شریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

No comments:

Post a Comment